میں کرن جوہر کی طرح نہیں وہ میری طرح دکھتے ہیں ۔۔ کرن جوہر کی طرح دکھائی دینے والا یہ پاکستانی نوجوان کون ہے؟ دلچسپ باتیں جانیے


ممبئی(قدرت روزنامہ)یہ بات حقیقت ہے کہ دنیا میں ملتی جلتی شکل کے کئی لوگ موجود ہیں۔ جیسا کہ متعدد پاکستانی اداکاروں کے ہمشکل دنیا کے بیشتر ممالک میں موجود ہیں اور بیرونی ممالک میں رہنے والے لوگوں کی شکلیں پاکستانی اداکاروں سے ملتی ہیں۔ مگر آج سوشل میڈیا کا دور ہے اس لیے یہ سب چیزیں سامنے آجاتی ہیں۔

اسلام آباد کے رہائشی نوجوان عثمان جو پیشے کے اعتبار سے بزنس مین ہیں، کی شکل کرن جوہر سے کافی ملتی ہے۔ عثمان کو اپنی مقبولیت کا اندازہ اس وقت ہوا جب انہیں اندازہ ہوا کہ ایک مشہور بھارتی شخصیت کی شکل ان سے ملتی ہے۔ ورنہ عثمان تو کرن جوہر کے ٹھیک سے جانتے بھی نہیں تھے۔

اس حوالے سے کرن جوہر کے ہمشکل نوجوان عثمان نے انڈیپینڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں اکثر ویلاگنگ کے لیے دوستوں کے ساتھ جایا کرتا تھا تو وہ مجھے کہتے تھے کہ میں کرن جوہر لگتا ہوں، اس وقت میں جانتا بھی نہیں کہ آخر کرن جوہر کونسی شخصیت ہے۔میں نے پھر گوگل کیا اور پھر مجھے معلوم ہوا کہ کرن جوہر ایک بڑے فلم ڈائریکٹر ہیں جن کی شکل واقعی مجھ سے کافی ملتی ہے۔

عثمان کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ ایک حافظِ قران اور نعت خواں بھی ہیں۔ وہ کاسمیٹکس کا کاروبار کرتے ہیں۔ ان کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں کہیں بھی جاتا ہوں لوگ کہتے ہیں دیکھو کرن جوہر آگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ زیادہ تر مجھ سے یہ بات پوچھتے ہیں کہ کیا آپ نے چہرے کی سرجری کروائی ہے تو میں یہی جواب دیتا ہوں کہ میں نے کوئی بھی سرجری نہیں کروائی ہے۔

عثمان خان کے مطابق سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد بھارتی میڈیا نے ان کے حوالے سے بہت سی خبریں کیں اور انہیں شو میں آنے کی دعوت بھی دی گئی جو انہوں قبول نہیں کی۔ علاوہ ازیں کرن جوہر نے سوشل میڈیا پر اپنے ہم شکل کو دیکھ کر عثمان ک ٹوئٹ کا جواب دیا کہ آپ نے مجھے لاجواب کر دیا ہے۔

عثمان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان چین دوستی اجاگر کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں، وہ پانچ سے دس زبانیں بولنے میں مہارت رکھتے ہیں جن میں چینی اور عربی سرفہرست ہیں۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ان کے فالوور کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے۔