’ یہ 1992 کا ورلڈکپ چل رہا ہے ‘ یاسر حسین بھی ندا کی ٹرولنگ سے باز نہ آئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف میزبان ندا یاسر 1992 ورلڈکپ سے متعلق دیے گئے غلط جواب پر جہاں سوشل میڈیا صارفین کی زد میں آچکی ہیں وہیں ساتھی اداکار یاسر حسین نے بھی انہیں نہ بخشا۔حال ہی میں پاکستان کی دو معروف میزبان ڈیجیٹل پلیٹ فارم اردو فلکس پر نشر ہونے والے شعیب اختر کے پروگرام کی مہمان بنی تھیں۔
دوران شو شعیب نے سوال کیا کہ ‘پاکستان 1992 کا ورلڈکپ کب یعنی کس سال جیتا تھا؟’سوال سن کر ندا تھوڑا سا سوچ میں پڑیں اور پھر شائستہ سے جواب پوچھ کر شعیب اختر کو جواب دینے لگیں تو شعیب نے 1992 کی جگہ 2009 کے ورلڈکپ کا سوال پوچھا جس پر ندا یاسر مزید چکرا گئیں۔
ندا یاسر اور شعیب اختر کا مذکورہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس پر صارفین نے ندا یاسر کو کافی ٹرول کیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by People Magazine Pakistan (@peoplemagazinepakistan)


تاہم اب اس ٹرولنگ میں اقرا عزیز کے شوہر یاسر حسین بھی پیچھے نہ رہ سکے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔وائرل ویڈیو اداکارہ اشنا شاہ کی شادی کی ہے جس میں یاسر اور ندا کے علاوہ اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین بھی موجود ہیں، اس ویڈیو میں اداکار جوڑیوں کو سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیر کی مشہور ویڈیو ’پارری ہورہی ہے ‘ کی کاپی ویڈیو بناتے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں یاسر نواز نے پہلے خود کو اور یاسر حسین کو یہ کہتے ہوئے مخاطب کیا کہ ’یہ میں اور یاسر حسین ہیں، پھر خواتین اداکاروں کی جانب کیمرا گھما کر بتایا کہ یہ ندا اور اقرا عزیز ہے۔
یاسر نواز کے اگلے جملے سے پہلے ہی یاسر حسین نے ہنستے ہوئے بتایا کہ اور یہ2 199 کا ورلڈکپ چل رہا ہے جس کے بعد چاروں اداکار ہنس پڑے۔ اس ویڈیو کو یاسر حسین اور یاسر نواز دونوں کی جانب سے اپنی انسٹا اسٹوری پر بھی شیئر کیا جاچکا ہے۔