ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ
کراچی (قدرت روزنامہ)ڈالر کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 259.99 سے کم ہو کر 259.92 روپے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/6rgYRDKIij pic.twitter.com/i3ld1nnVri
— SBP (@StateBank_Pak) February 27, 2023
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.03 فیصد بہتری آئی ہے۔