ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ


کراچی (قدرت روزنامہ)ڈالر کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے . انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز کمی ریکارڈ ہوئی ہے .


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کی کمی ہوئی ہے . فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 259.99 سے کم ہو کر 259.92 روپے پر بند ہوا ہے .


اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.03 فیصد بہتری آئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں