پہلے گھڑی چور کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرو پھر الیکشن ہوگا، مریم نواز


ساہیوال(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلے گھڑی چور عمران خان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرو پھر الیکشن ہوگا۔
ساہیوال میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن کا سال ہے، الیکشن ضرور ہوگا اور شیر بھاری اکثریت سے جیتے گا، الیکشن ہوگا لیکن پہلے انصاف ہوگا، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگا، ترازو کے دونوں پلڑے برابر کیے جائیں گے، نواز شریف سے ناانصافیوں کا ازالہ ہوگا، ان کی غلط سزائیں ختم ہوں گی، اور عمران خان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے پھر الیکشن ہوگا، پاناما بنچ کو پہلے سسلین مافیا اور گاڈ فادر کے القابات واپس لینے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی صورتحال کا ذمہ دار پاناما بنچ اور اسے بنوانے والے ہیں، آئی ایم ایف کے ہاتھوں ملک گروی ہے، کیا عمران خان کو گند ڈالنے اور نواز شریف کو اس کی صفائی کیلیے رکھا ہے؟انہوں ںے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی سامنے کھڑی ہے، عمران خان کی بیٹی کدھر ہے؟