بیٹی کی پیدائش کے بعد عالیہ بھٹ کی شاندار پرفارمنس کیساتھ اسٹیج پر واپسی


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی بیٹی راہا کپور کی پیدائش کے بعد شاندار اسٹیج پرفارمنس کے ساتھ کام پر واپسی ہوگئی۔عالیہ بھٹ نے اداکار آیوشمان کھرانہ اور اپارشکتی کھرانہ کے ساتھ فلم ’RRR‘ کے مشہور گانے ’ناتو ناتو‘ پر حال ہی میں ایوارڈز کی ایک تقریب میں شاندار پرفارمنس دی ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر عالیہ بھٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں اُنہیں سفید اور سنہری رنگ کی ساڑھی میں ملبوس بیک گراؤنڈ ڈانسرز کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by HT City (@htcity)


اس وائرل ویڈیو میں پرفارمنس کے دوران اداکار آیوشمان کھرانہ اور اپارشکتی کھرانہ بھی عالیہ بھٹ کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔عالیہ بھٹ کی یہ وائرل ویڈیو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی جارہی اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
4 ماہ قبل بیٹی کی پیدائش کے بعد اسٹیج پر اتنی شاندار ڈانس پرفارمنس دینے پر مداح اداکارہ کی خوب تعریفیں کرتے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’RRR‘ جسے رواں سال 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں نامزد کیا گیا ہے، اس فلم میں رام چرن اور جونیئر این ٹی آر کے علاوہ، اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔