چاہتا ہوں بابر میچ ختم کرنے والا کھلاڑی بنے، شاہد آفریدی


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم نے میچ ختم کرنے والے کے طور پر اب تک خود کو ثابت نہیں کیا، میں چاہتا ہوں وہ میچ ختم کرنے والا بنے . ایک نجی چینل پر پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے میچ پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم ایک سائیڈ پر کھڑے ہو کر اپنے ساتھ دوسروں کو کھلا سکتے تھے .


سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم اپنی اننگ کو بنانے میں وقت لیتا ہے . شاہد آفریدی نے کہا کہ کوئی شک نہیں بابر پاکستان کی پہچان اور بہترین کھلاڑی ہے لیکن ایک بات جو اسے روکتی ہے کوہلی اور اے بھی ڈی ولیئرز والے رینک میں جانے سے وہ فنشنگ ہے .
شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ میچ ختم نہ کرنے والی چیز بابر اعظم کی کلاس میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے . واضح رہے کہ اتوار کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 15ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست دی تھی .

. .

متعلقہ خبریں