ملک بھر میں 24 کروڑ سے زائد درخت لگائے جائیں گے، شیری رحمٰن
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ آج وفاقی حکومت نے شجر کاری مہم کا آغاز کیا ہے، ملک بھر میں 24 کروڑ سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیری رحمٰن نے کہا کہ جنگلات میں اضافہ اور جنگلات کا تحفظ ہر شہری، متعلقہ ادارے کا فرض ہے، ہم نے جنگلات میں آگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے تمام صوبوں، وفاقی علاقوں کو ایس او پیز بھیجے ہیں۔
آج وفاقی حکومت نے شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے، ملک بھر میں 24 کروڑ سے زائد درخت لگائے جائے گے۔ جنگلات کے رقبے میں اضافہ اور جنگلات کا تحفظ ہر شہری اور متعلقہ ادارے کا فرض ہے۔ ہم نے جنگلات میں آگ کے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام صوبوں اور وفاقی علاقوں کو ایس او پیز بھیجے ہیں۔1/3 pic.twitter.com/bwhkHHPpUk
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) February 28, 2023
انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کا مقصد جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام اور پیشگی اقدامات کرنا ہے، ہر سال گرم اور خشک موسم کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات پیش آتے ہیں، گزشتہ سال بلوچستان میں چلغوزے کے جنگلات، مارگلہ، سوات، دیگر کئی مقامات میں آگ کے واقعات پیش آئے۔
جنگلات ہمارہ اثاثہ اور ماحولیاتی سرمایہ ہیں اسلئے آگ کے واقعات کی روک تھام کیلئے یہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ مارگلہ میں آگ کے واقعات کی روک تھام کیلئے کنٹرول روم اور ہیلپ لائین کو متحرک کرنے کا کہا گیا ہے۔ آگ کے واقعات میں ملوث افراد اور مافیہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔3/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) February 28, 2023
وفاقی وزیر کا کہنا کہ جنگلات ہمارا اثاثہ اور ماحولیاتی سرمایہ ہیں، آگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں، مارگلہ میں آگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے کنٹرول روم اور ہیلپ لائن کو متحرک کرنے کا کہا گیا ہے۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ آگ کے واقعات میں ملوث افراد اور مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔