حدیقہ کیانی سیلاب متاثرین کیلیے 100 گھر تعمیر کرنے میں کامیاب


بلوچستان(قدرت روزنامہ) معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سیلاب متاثرین کے لیے 100 گھروں کی تعمیر مکمل کر لی۔گزشتہ دنوں حدیقہ کیانی کی جانب سے ان کی سیلابی مہم ’وسیلہ راہ‘ کے تحت بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 200 گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا گیا تھا جس میں سے 100 گھرو ں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔
گلوکار و اداکارہ حدیقہ کیانی نے گھروں کی افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی مہم کا حصہ بننے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Vaseela – Flood Relief Campaign 2022 by Hadiqa Kiani (@vaseelaeraahofficial)


گلوکارہ نے بتایا کہ ان کی مہم کے تحت 100 گھروں کی تعمیرات مکمل کر لی گئی ہے جس میں ایک اسکول ایک میٹرنٹی ہوم شامل ہے۔حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین میں بڑی تعداد میں حاملہ خواتین شامل تھیں جو موت کا شکار ہو رہی تھیں اس لئےمیٹرنٹی ہوم کا قیام اہم تھا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Vaseela – Flood Relief Campaign 2022 by Hadiqa Kiani (@vaseelaeraahofficial)


ان کا کہنا تھا کہ بہت مشکور ہوں کہ لوگوں نے وسیلہ راہ کی اس مہم پر بھروسہ کیا۔ ان کی مدد سے ہم تحصیل تمبو ضلع نصیر آباد بلوچستان میں 100 گھر تعمیر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ساتھ ہی حدیقہ کیا نی نے ان کی مہم میں رہنمائی کرنے اور بھرپور حصہ ڈالنے پر پاک فوج کا بھی شکریہ ادا کیا گلوکارہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے بغیر یہ کام ممکن نہیں تھا۔