کشمیر کو کسی بھی قیمت پر صوبہ نہیں بننے دیں گے، مریم نواز

مظفر آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر میں منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کو کسی بھی قیمت پر صوبہ نہیں بننے دیں گے، اگر عمران خان تم نے کشمیریوں کا ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی تو راجہ فاروق حیدر تمہیں نہیں چھوڑے گا، نواز شریف راجہ فاروق حیدر سے محبت کرتے ہیں۔
مریم نواز نے واضح طورپر کہا ہے کہ کشمیر کو کسی بھی قیمت پر صوبہ نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میر رگوں میں کشمیر کا لہو ہے اور میرا کشمیر سے خون کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوں۔انہوں نے منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ فاروق حیدر سے میرے خاندان کا تعلق ہے اور نواز شریف راجہ فاروق حیدر سے محبت کرتے ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ راجہ فاروق حیدر نے خدمت کا قدم بڑھا دیا ہے۔ انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں کا ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی تو راجہ فاروق حیدر تمہیں نہیں چھوڑے گا۔ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ہار کر آج کشمیر پر نظر لگا کر بیٹھے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب کشمیر آنا تو اپنا نامہ اعمال بھی اپنے ساتھ لانا۔ انہوں ںے کہا کہ کوئی دوست ملک بھی عمران خان کی بات سننے کوتیار نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس کی گھر میں عزت نہ ہو تو اس کی باہر کون سنتا ہے؟مریم نوازنے کہا کہ عمران خان کے پاس آٹا چوری، چینی چوری اور لوڈشیڈنگ کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے شرکائے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ووٹ چوری کرتے ہوئے پکڑا جائے تو اسے چھوڑنا مت۔

Recent Posts

پاکستان میں 50 فیصد سے زیادہ سگریٹس کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف

قانونی سگریٹس کی فروخت میں کمی سے ٹیکس ریونیو میں سالانہ 300 ارب کا نقصان…

1 min ago

ریپ کیسز سے متعلق قانون میں ترمیم کیلیے سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں نیشنل فارنزک ایجنسی 2024 بل بھی منظور کرلیا گیا اسلام…

12 mins ago

ونٹر پیکج کے تحت 3 ماہ کیلیے بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان

پیکج کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط ہوگی، ذرائع اسلام آباد…

27 mins ago

عدالتی اصلاحات کے تحت کمزور طبقے کے مقدمات کو ترجیح دی جائے، سپریم کورٹ اعلامیہ

عدالتی اصلاحات کو حتمی شکل دینے سے پہلے عوام سے بھی بحث کرائی جائے گی،…

44 mins ago

وزیر دفاع نے عمران خان کی امریکا حوالگی کا امکان مسترد کردیا

نہیں لگتا ٹرمپ عمران خان کی رہائی کا کہیں گے، خواجہ آصف اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر…

58 mins ago

سردیوں میں وزن کم کرنے کیلئے بہترین غذائیں

لاہور(قدرت روزنامہ)سردیوں میں وزن بڑھنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے،جس کی وجہ موسمی عوامل ہیں۔ٹھنڈے…

1 hour ago