تحریک انصاف کا شاہ محمود کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا مطالبہ، اسپیکر کو خط


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے لیے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ موجود اپوزیشن لیڈر کو تبدیل کر کے شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا جائے اور چیئرمین نیب کی تعیناتی پر مشاورت میں بھی شامل کیا جائے۔خط میں لاہور ہائی کورٹ کے 20 فروری کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیا جس میں استعفوں کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا گیا تھا۔
دوسری جانب عامر ڈوگر، فواد چوہدری اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے اس معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات بھی کی۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ اسپیکر صاحب کو ہم نے درخواست دی ہے ہمارا اپوزیشن لیڈر بنایا جائے، چیئرمین نیب کی تعیناتی پر مشاوت میں شامل کیا جائے۔ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قانون و آئین اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت استعفے منظور کر چکا ہوں، چونکہ آپ آگئے ہیں تو میں اپنی قانونی ٹیم سے پوچھتا ہوں کہ کیا کوئی راستہ نکل سکتا ہے۔
اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا شکریہ ادا کر کے پارلیمنٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔اسپیکر سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی تعداد 135 ہے، اپوزیشن لیڈر کا عہدہ تحریک انصاف کا حق ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو قائد حزب اختلاف نامزد کیا ہے، حکومت چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے مشاورت شاہ محمود قریشی سے کرے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مسائل پارلیمنٹ میں ہی حل ہونے چاہئیں۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے ارکان کو بحال کر دیا ہے اسپیکر کو بھی چاہیے کہ اپوزیشن لیڈر کو تبدیل کرے شاید اسی سے پارلیمنٹ کی عزت بحال ہوجائے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اگر اسپیکر قومی اسمبلی ہماری درخواست پر عمل نہیں کرتے تو عدالتی آپشن موجود ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ملک عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ ڈی نوٹی فائی ہونے کے بعد آج ہم آئے ہیں، چیئرمین نیب کی تعیناتی پر مشاوت میں شامل کیا جائے، شاہ محمود قریشی کو عمران خان نے اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل کے الیکشن کا نتیجہ سب کے سامنے ہے، عمران خان کو کوئی نہیں روک سکتا وہ ایک انقلاب ہے۔عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں امید ہے عدلیہ انصاف پر مبنی فیصلے کرے گی۔

Recent Posts

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

18 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

28 mins ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

39 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

51 mins ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

1 hour ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

1 hour ago