پی آئی اے کی انتظامی غفلت، 2 ہزار ملین سے زائد واجبات کی وصولی میں ناکامی
لاہور(قدرت روزنامہ) پی آئی اے انتظامی غفلت کے باعث مختلف اداروں سے 2 ہزار ملین سے زائد واجبات کی رقم وصولی کرنے میں ناکام ہو گیا۔اربوں کے خسارے سے دوچار پی آئی اے کی انتظامی غفلت کے باعث مختلف اداروں سے 2 ہزارملین سے زائد واجبات کی رقم وصولی کرنے میں ناکامی ہوئی ہے۔
عدم وصولی کا انکشاف آڈیٹرزجنرل کی رپورٹ برائے 2021،22 میں کیا گیا، نادہندگان میں مختلف کمپنیاں، ایئرلائنز، ایجنٹس، ایئرلائن کے مختلف شعبے، ذیلی کمپنیز جن میں میسرزسرحد ڈیولپمنٹ اتھارٹی، انشورنس کلیمز، ٹریول ایجنٹس، کارگو، سپیڈکس، مختلف پارٹیز، ٹریڈرز، کاک پٹ کریو، میسرز الفا کو سمیت یوٹیلٹی چارجز بھی شامل ہیں۔
آڈیٹرزجنرل کی رپورٹ میں واجبات کی عدم وصولی انتظامیہ کی نااہلی قرار دی گئی ہے۔