دیپیکا، کارتک اور اکشے کی پہلی فلم کا معاوضہ جان کر آپ حیران رہ جائینگے


ممبئی(قدرت روزنامہ)فلموں سے کروڑوں روپے کمانے والے بالی ووڈ ستاروں کو پہلی فلم کا معاوضہ کتنا ملا تھا؟ آج ہم آپ کو بتا کر حیران کرتے ہیں . اکشے کمار ، کارتک آریان اور دیپیکا پڈوکون بالی وڈ کے بڑے اسٹارز ہیں جو اس وقت ناصرف شہرت کی بلندیوں پر ہیں بلکہ اپنی ایک فلم کا معاوضہ کروڑوں روپے میں لیتے ہیں .


لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انہیں ان کی پہلی فلم کا کتنا معاوضہ ملا؟ نہیں جو جان لیجئیے .
دیپیکا پڈوکون

حال ہی میں سپر ہٹ اور کئی ریکارڈ بنانے والی فلم ’پٹھان‘ کی ہیروئن دیپیکا پڈوکون کا نام نہ صرف بالی ووڈ کی صف اول کی کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے بلکہ وہ انڈسٹری کی سب سے مہنگی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں .
انہوں نے 2007 میں ریلیز ہونے والی اپنی پہلی فلم ’اوم شانتی اوم‘ کیلئے کوئی معاوضہ وصول نہیں کیا تھا . واضح رہے کہ وہ اس فلم میں کنگ آف بالی ووڈ شاہ رخ خان کے مدمقابل کاسٹ کی گئی تھی .
کارتک آریان

بالی ووڈ میں نیا چہرہ لیکن تیزی سے شہرت پانے والے نوجوان اداکار کارتک آریان نے 2011 میں ریلیز ہونے والی اپنی پہلی فلم ’پیار کا پنچ نامہ‘ کیلئے صرف 1.25 ہزار روپے معاوضہ وصول کیا تھا . حال ہی میں ان کی فلم شہزادہ ریلیز ہوئی ہے جو فینز کو زیادہ متاثر کر نے میں کامیاب نہ ہو سکی .
اکشے کمار

بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کا شمار بھی مہنگے ترین اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے . انہوں نے 1991 میں ریلیز ہونے والی اپنی پہلی فلم ’سؤگندھ‘ کیلئے صرف 5 ہزار روپے معاوضہ وصول کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں