فیصل قریشی کی فلم کیلئے کہانی سنے بغیر ہی حامی بھری لی تھی’ عائشہ عمر
کراچی(قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ عائشہ عمر نے مشہور اداکار فیصل قریشی کی فلم کیلئے کہانی سنے بغیر ہی حامی بھری لی۔ عائشہ عمر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم منی بیک گارنٹی میں مزیدار کردار میں نظر آئیں گی، یہ ایک ایسی خاتون کا کردار ہے جس کے دل پر سب حکومت کرنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے فلم کرنے کی حامی بھرنے سے متعلق کہا کہ ہدایتکار فیصل قریشی نے مجھے بڑے ہوتے ہوئے دیکھا ہے، پندرہ سال کی تھی جب سے فیصل کو جانتی ہوں، وہ کالج میں میرے سینئر رہے ہیں، اسکول میں تھی تو ایکٹنگ کرنے کا پہلا تجربہ فیصل قریشی کے ساتھ ہوا تھا ۔ عائشہ عمر نے کہا کہ جب فیصل قریشی نے بتایا کہ وہ فلم بنا رہے ہیں تو میں نے بنا کہانی سنے ہی فلم کرنے کی حامی بھر لی جس پر خود فیصل بھی حیران رہ گئے ۔