پشپا فلم کی شرولی رشمیکا مندھانا کے پاس کتنا پیسہ ۔۔ ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)فلم پشپا سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ رشمیکا مندھانا نے ساؤتھ انڈین فلموں میں کامیابی کے بعد اب بالی ووڈ میں قسمت آزمائی کیلئے بھی ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردیئے ہیں۔
اپنی پیشہ ورانہ کامیابی کے علاوہ رشمیکا اپنے فیشن کے حوالے سے بھی کافی مشہور ہیں کیونکہ وہ اکثر اپنے انداز اور مہنگے لباس کی وجہ سے سے خبروں میں رہتی ہیں۔
30 1 3 300x158
رشمیکا اپنی کمائی کو بینک میں محفوظ رکھنے کے بجائے شاہ خرچیوں کی شوقین ہیں اور اپنا یہ شوق وہ مہنگے کپڑوں کی خریداری سے پورا کرتی ہیں، رشمیکا کے پاس مہنگے کپڑوں کی وسیع کلیکشن موجود ہے۔
رشمیکا کپڑوں کے علاوہ مہنگے برانڈز کے ہینڈز بیگ کا بھی شوق رکھتی ہیں اور گوچی کے علاوہ دیگر نامور برانڈز کے بیگ استعمال کرتی ہیں۔
30 2 1 300x158
1996 میں پیدا ہونے والی رشمیکا مندھانا نے 2016 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور 7 سالوں میں تقریباً 46 لاکھ ڈالرز کے قریب کما چکی ہیں ۔ ساؤتھ انڈین کی فلموں کی سپر اسٹار رشمیکا مندھانا ایک فلم کیلئے ایک سے 3 کروڑ روپے کے قریب معاوضہ لیتی ہیں۔