شادی کے بعد بس روم میں رہنے لگا ہوں، کھانا بیگم کے ساتھ کھاتا ہوں ، دوست طعنے مارتے ہیں، شاداب خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ شادی کے بعد بس روم میں رہنے لگا ہوں اور کھانا بیگم کے ساتھ کھاتا ہوں . نجی میڈیا سے ویڈیو کال گفتگو کے دوران شاداب نے بتایا کہ میری شادی اتنی اچانک ہوئی کہ مجھے بھی یقین نہیں آتا، میری کراچی میں شوٹ تھی

اور اس کے بعد اسی رات بگ بیش لیگ کیلئے میری رات دو بجے کی فلائٹ تھی، میری انگلی کا ایشو تھا جس کیلئے کروائے گئے ایکسرے کی رپورٹ بھی اسی شام کو آنی تھی، اس شام جب میری رپورٹ آئی تو ڈاکٹڑ نے مجھے جانے سے منع کردیا، جس کے بعد میں اگلے روز 6 سے 7 بجے کے درمیان گھر پہنچ گیا وہاں پہنچا تو 8بجے میری منگنی ہوگئی اور اس کے اگلے روز ہی نکاح ہوگیا .

شادی کے بعد آنے والی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ روٹی گینگ بنایا ہوا تھا تاہم اب بیگم آگئی ہے تو بیگم کے ساتھ کھانا کھاتا ہوں، کنوارے دوست طعنے مارتے ہیں کہ بیگم کے ساتھ زیادہ رہتا ہوں کیوں کہ شادی شدہ دوست سمجھتے ہیں ان پر گزر چکی ہے، شادی کو عرصہ ہی کم ہوا ہے فی الحال کوئی تبدیلی نہیں آئی بس اب کمرے میں زیادہ رہنے لگا ہوں . حارث رئوف کی سلامی والے لفافے پر بات کرتے ہوئے کپتان شاداب خان نے کہاکہ حارث رف نے میری شادی پر انویسٹمنٹ کی ہے تاہم اب اس کی شادی ہونی ہے اور وہ اپنی شادی پر اس انویسمنٹ کا دگنا وصول کرنا چاہتا ہے . واضح رہے کہ رواں ماہ شاداب خان سابق کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں