ہمارا موقف تسلیم، آئین کی فتح ہوئی، فواد چوہدری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے پانچوں ججوں نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا ہے . سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کی فتح ہے اور یہ ایک متفقہ فیصلہ ہی ہے، پانچوں ججوں نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا ہے، ہماری نظر میں یہ ججمنٹ پانچ صفر سے ہے .


فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ پنجاب کے الیکشن کا اعلان صدر کریں گے اور خیبرپختونخوا میں گورنر الیکشن کا اعلان کریں گے، وفاق کو عدالت نے سکیورٹی اور تمام وسائل فراہم کرنے کا پابند کیا ہے .
اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ پاکستان کی تمام ایگزیکٹو اتھارٹی پر لازم ہیکہ ججز کا اکثریتی فیصلہ مانیں، سب عدالت کے فیصلے کے پابند ہیں، اس میں اب کوئی ابہام نہیں .

. .

متعلقہ خبریں