قلندرز کے ڈیوڈ ویزا نے ڈگ آئوٹ کے صفائی کر کے مثال قائم کر دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا نے میچ کے بعد صفائی کرکے مثال قائم کی اور مداحوں کے دل جیت لیے . نجی ٹی وی کےمطابق ڈیوڈ ویزا دیگر کھلاڑیوں کے پویلین جانے کے بعد ڈگ آؤٹ میں صفائی کرتے رہے اور اپنے ڈگ آؤٹ میں پڑی خالی بوتلیں اٹھاتے رہے، قلندرز کے آل راؤنڈر نے بوتلیں اٹھا کر کوڑا دان میں پھینکیں .

واضح رہے کہ گزشتہ شب پی ایس ایل 8 کا سولہواں میچ کھیلا گیا جس میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دی .

. .

متعلقہ خبریں