اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے دباؤ کے باعث برآمدی شعبے کو سستی بجلی کی سہولت ختم کردی گئی . تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر برآمدی شعبے کو سستی بجلی کی سہولت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا .
نوٹیفکیشن کے مطابق زیرو ریٹڈ برآمدی صنعتوں کے لیے سستی بجلی کی سہولت آج یکم مارچ سے ختم ہو گئی . رعایتی سہولت کے تحت برآمدی شعبے کو فی یونٹ بجلی 19 روپے 99 پیسے کے فکس ریٹ پر دی جاتی تھی .
سستی بجلی کی یہ سہولت ٹیکسٹائل، کارپٹس، اسپورٹس، سرجیکل اور چمڑے کی صنعتوں کو حاصل تھی . اس سہولت کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ نے اکتوبر 2022 میں کیا تھا . ذرائع کا کہنا ہے کہ ختم کی گئی یہ رعایتی سہولت 30 جون 2023 تک دی گئی تھی .