بلوچستان

بلوچستان ہائی کورٹ نے این اے 265 میں الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب کرانے سے روک دیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عدالتِ عالیہ بلوچستان نے این اے 265 میں الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب کرانے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ پرضمنی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر رانہ پر مشتمل دو رکنی بینج نے قاسم سوری کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ دیا۔
رہنما تحریکِ انصاف قاسم سوری نے الیکشن کمیشن کے ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔بلوچستان ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب ہونے والی منورہ منیر کو بھی ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

متعلقہ خبریں