حریم شاہ کی غیر اخلاقی ویڈیوز کس نے لیک کیں؟ اداکارہ نے بتادیا
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے غیر اخلاقی ویڈیوز لیک ہونے پر خاموشی توڑ دی ہے۔پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر ان کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
حریم شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے وائرل ویڈیو کے درست ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ ’یہ ویڈیوز میرے گھر کی ذاتی ویڈیوز ہیں، میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے‘۔انہوں نے غیر اخلاقی ویڈیوز لیک کرنے کا الزام صندل خٹک اور عائشہ ناز پر عائد کیا اور کہا کہ دونوں نے یہ ویڈیو میرے موبائل سے چوری کی ہے، کوئی تیسرہ بندہ یہ ویڈیو لیک نہیں کرسکتا۔
حریم شاہ نے ویڈیوز لیک کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ وہ اس سلسلے میں ایف آئی اے سے رابطہ کریں گی۔واضح رہے کہ حریم شاہ کی اس سے قبل بھی شوہر کے ساتھ متنازع ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں جس پر صارفین کی جانب سے انہیں کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔