پی ایس ایل انٹرنیشنل میچز سے بھی مشکل لیگ ہے،نسیم شاہ
لاہور (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل انٹرنیشنل میچز سے بھی مشکل لیگ ہے۔پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کنڈیشنر بیٹنگ کیلئے ساز گار ہیں، باؤلرز کو مشکلات ہو رہی ہیں، کوئٹہ کو جتوانے کی پوری کوشش رہا ہوں،۔
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ لاہور میں بچپن گزرا، سب کو یکساں ماحول کا ایڈوانٹیج ہوگا، لاہور کے بلے باز اچھا کھیل رہے، نئے شہر مین کھیلنے آئے ہیں،ہم کم بیک کیلئے پورا زور لگائیں گے۔