دُلہا دلہن کا نکاح کے بعد گھر جانے سے پہلے مہنگائی کیخلاف سڑک پر احتجاج


نواب شاہ (قدرت روزنامہ)نواب شاہ میں دُلہا دُلہن نے رخصتی کے فوراً بعد گھر جانے کے بجائے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت کی جس کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔یاسر برڑو نامی دُلہا نے روایتی لباس اور دُلہن سحرش پیرزادہ نے عروسی جوڑا پہنے سڑک پر آٹا، پیٹرول اور چینی مہنگی کرنے کے خلاف احتجاج کی قیادت کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوبیاہتا جوڑے کے ہمراہ ان کے گھر والے بھی موجود تھے جنہوں نے مہنگائی کے خلاف نعرے لگائے۔دُلہن سحرش کا کہنا ہے کہ شوہر نے انہیں بتایا کہ رخصتی کے بعد گھر نہیں جائیں گے بلکہ پہلے مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں گے جس پر میں رضامند ہوگئی۔
نواب شاہ میں دُلہن کو عروسی لباس میں احتجاج کرتا دیکھ کر شہریوں نے حیرانی کا اظہار کیا۔سحرش اور یاسر کی شادی کے بعد مہنگائی کے خلاف احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

3 hours ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

5 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

5 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

5 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

6 hours ago