100 گھر بنوا چکی ہوں، 200 اور بنواؤں گی ۔۔ حدیقہ کیانی نے اپنی ماں کی بڑی خواہش کس طرح پوری کی؟


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حدیقہ کیانی نے گذشتہ سال آنے والے زلزلہ متاثرین کے لیے سب سے زیادہ امداد کی اور وہ خود اپنی ٹیم کے ساتھ متاثرہ علاقوں کے دورے پر پہنچی اور بھرپور مدد کی . اس دوران حدیقہ نے ان متاثرین سے وعدہ کیا تھا کہ وہ تقریباً 100 گھروں کی تعمیر کروائیں گیں جو ان لوگوں کے لیے ہوں گے جنہوں نے اپنے گھروں کو سیلاب کی وجہ سے کھو دیا .

آج انہوں نے اپنا یہ وعدہ پورا بھی کردیا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Vaseela - Flood Relief Campaign 2022 by Hadiqa Kiani (@vaseelaeraahofficial)


حدیقہ کیانی نے ستمبر 2020 میں بلوچستان میں متاثرہ عوام کے لیے وسیلہ راہ نامی مہم کا آغاز کیا تھا جس کے تحت انہوں نے عوام اور مختلف اداروں سے فنڈز جمع کیے تھے . جس کے بعد انہوں نے متاثرین کی گھروں کی تعمیر کا آغاز کیا تھا . اب یہ بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کی تحصیل ٹمبو کے ایک گاؤں میں 100 گھر تعمیر کروانے میں کامیاب ہوگئیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Vaseela - Flood Relief Campaign 2022 by Hadiqa Kiani (@vaseelaeraahofficial)


انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ: " میں نے متاثرین کے لیے 100 گھروں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ایک اسکول، ایک مسجد اور ایک میٹرنٹی ہوم بھی تعمیر کروایا ہے . میٹرنٹی ہوم میں پاک فوج کی جانب سے فراہم کردہ لیڈی ڈاکٹر مقرر کی گئی ہیں جو بھرپور علاج کریں گیں . کمروں پر فی کمرہ ڈھائی لاکھ روپے تک پیسے خرچ ہوئے ہیں . بلوچستان کے اسی علاقے کے دوسری تحصیل میں مزید 250 دیہات تعمیرکروانے کا ارادہ ہے . اس سب میں پاکستان آرمی نے جتنی میری مدد کی وہ سب سے زیادہ گرانقدر ہے کیونکہ یہ ان کی مدد کے بغیر ممکن نہ تھا . "

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Vaseela - Flood Relief Campaign 2022 by Hadiqa Kiani (@vaseelaeraahofficial)


انہوں نے یہ بھی کہا کہ: " میں نے یہاں ایک جنرل سٹور ایک بچے کے لیے بنوایا ہے جو شہید کا بیٹا ہے، یہ پڑھے گا بھی اور کام بھی کرے گا . یہ انے گھر کا واحد کفیل ہے میں اس کی مدد کرتی رہوں گی . یہ میری ماں کی خواہش تھی کہ انسانیت کا بھلا کرنے میں ہم اپنا کردار ادا کریں اور آج مجھے لگ رہا ہے کہ یہ خواب پورا ہو رہا ہے . "

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Vaseela - Flood Relief Campaign 2022 by Hadiqa Kiani (@vaseelaeraahofficial)

. .

متعلقہ خبریں