100 گھر بنوا چکی ہوں، 200 اور بنواؤں گی ۔۔ حدیقہ کیانی نے اپنی ماں کی بڑی خواہش کس طرح پوری کی؟


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حدیقہ کیانی نے گذشتہ سال آنے والے زلزلہ متاثرین کے لیے سب سے زیادہ امداد کی اور وہ خود اپنی ٹیم کے ساتھ متاثرہ علاقوں کے دورے پر پہنچی اور بھرپور مدد کی۔ اس دوران حدیقہ نے ان متاثرین سے وعدہ کیا تھا کہ وہ تقریباً 100 گھروں کی تعمیر کروائیں گیں جو ان لوگوں کے لیے ہوں گے جنہوں نے اپنے گھروں کو سیلاب کی وجہ سے کھو دیا۔ آج انہوں نے اپنا یہ وعدہ پورا بھی کردیا۔

حدیقہ کیانی نے ستمبر 2020 میں بلوچستان میں متاثرہ عوام کے لیے وسیلہ راہ نامی مہم کا آغاز کیا تھا جس کے تحت انہوں نے عوام اور مختلف اداروں سے فنڈز جمع کیے تھے۔ جس کے بعد انہوں نے متاثرین کی گھروں کی تعمیر کا آغاز کیا تھا۔ اب یہ بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کی تحصیل ٹمبو کے ایک گاؤں میں 100 گھر تعمیر کروانے میں کامیاب ہوگئیں۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ: ” میں نے متاثرین کے لیے 100 گھروں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ایک اسکول، ایک مسجد اور ایک میٹرنٹی ہوم بھی تعمیر کروایا ہے۔ میٹرنٹی ہوم میں پاک فوج کی جانب سے فراہم کردہ لیڈی ڈاکٹر مقرر کی گئی ہیں جو بھرپور علاج کریں گیں۔ کمروں پر فی کمرہ ڈھائی لاکھ روپے تک پیسے خرچ ہوئے ہیں۔ بلوچستان کے اسی علاقے کے دوسری تحصیل میں مزید 250 دیہات تعمیرکروانے کا ارادہ ہے۔ اس سب میں پاکستان آرمی نے جتنی میری مدد کی وہ سب سے زیادہ گرانقدر ہے کیونکہ یہ ان کی مدد کے بغیر ممکن نہ تھا۔”

انہوں نے یہ بھی کہا کہ: ” میں نے یہاں ایک جنرل سٹور ایک بچے کے لیے بنوایا ہے جو شہید کا بیٹا ہے، یہ پڑھے گا بھی اور کام بھی کرے گا۔ یہ انے گھر کا واحد کفیل ہے میں اس کی مدد کرتی رہوں گی۔ یہ میری ماں کی خواہش تھی کہ انسانیت کا بھلا کرنے میں ہم اپنا کردار ادا کریں اور آج مجھے لگ رہا ہے کہ یہ خواب پورا ہو رہا ہے۔ “

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

41 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

49 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

58 mins ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

1 hour ago