”لڑکی نے میرا کالر پکڑا اور نمبر مانگنا شروع کر دیا ، میں نے گھبرا کر اپنے پھوپھا کا نمبر دیدیا “پھر کیا ہوا؟ اداکار فیروز خان نے انتہائی حیران کن واقعہ سنا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)’’ خدا اور محبت 3 ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فیروز خان اس وقت شہرت کے بلندیوں تک پہنچ چکے ہیں اور یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ اس خانی کے بعد اس ڈرامے نے ان کے کیریئر کو چار چاند لگا دیئے ہیں تاہم اداکار نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے انتہائی حیران کن واقعہ سے پردہ اٹھا دیا ہے جس میں ایک نوجوان لڑکی نے انہیں شدید تنگ گیا۔

اداکار فیروز خان حال ہی میں آن لائن شو’’ٹو بی آنیسٹ3.0‘‘ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان کے ساتھ اپنی زندگی میں پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سنایا۔فیروز خان نے اداکاری سے قبل بطور وی جے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے اس وقت کا ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک شو کی شوٹنگ ہورہی تھی رات کا وقت تھا میں اپنی ٹیم کے ساتھ جارہا تھا۔ اسی دوران مجھے ٹوائلٹ جانا پڑا اور میں نے اپنی ٹیم کو واپس سیٹ پر بھیج دیا اور کہا کہ میں ابھی واپس آتا ہوں۔

فیروز خان نےمزید بتایا کہ جب میں واپس شو کے سیٹ پر جارہا تھا تو مجھے اچانک اپنے پیچھے قدموں کی آواز آئی۔ جب میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہاں ایک لڑکی کھڑی تھی۔ فیروز خان نے لڑکی کے متعلق بتایا کہ وہ وہی لڑکی تھی جو اکثر میرے ہر سیٹ پر ہوتی تھی میں جہاں بھی شوٹنگ کررہا ہوتا تھا وہ لڑکی بس چپ چاپ سیٹ پر آکر کھڑی ہوجاتی تھی۔بہر حال میں نے لڑکی سے پوچھا ’’یس‘‘؟ تو اس نے کہا مجھے آپ کا نمبر چاہئے۔ میں نے اسےکہا میرے پاس نمبر نہیں ہے جس کے بعد اس نے میرا کالر پکڑ لیا اور میں گھبرا گیا کہ ایک نمبر کے لیے لڑکی اتنی غصے میں آگئی۔فیروز خان نے بتایا کہ اس وقت صورتحال ایسی ہوچکی تھی کہ مجھے اسے نمبر دینا پڑا لیکن میں نے اسے اپنا نہیں بلکہ اپنے پھوپھا کا نمبر دیا اور پھر اس لڑکی نے میرے پھوپھا کو پریشان کرنا شروع کردیاتھا۔

شو کے دوران فیرو زخان نے اپنے اور خلیل الرحمان قمر کے بارے میں اختلافات کی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ شروع میں ہمارے درمیان اختلافات تھے لیکن اب سب کچھ ٹھیک ہے۔ خلیل الرحمان قمر بہت زیادہ پیار کرنے والے انسان ہیں میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں اور ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں۔میزبان نے فیروز خان سے پوچھا اگر آپ انڈسٹری میں نہ ہوتے تو بطور ایک آدمی آپ خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد ان دونوں میں سے کس کی سائیڈ لیتے؟ اس کے جواب میں فیروز خان نے کہا میں خلیل الرحمان قمر کی سائیڈ لیتا۔ اور اگر آپ انٹرنیٹ پولز دیکھیں تو پورا پاکستان خلیل الرحمان قمر کی سائیڈ پر ہے۔