اروشی روٹیلا نے اپنی 29ویں سالگرہ پر 93 لاکھ روپے خرچ کردیے


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی سالگرہ پیرس میں منائی جہاں انہوں نے تقریب پر 93 لاکھ روپے خرچ کردیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اروشی روٹیلا نے اپنی 29 ویں سالگرہ 25 فروری کو پیرس میں منائی۔
اداکارہ نے سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں۔سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی اروشی روٹیلا کی تصاویر کو ان کے مداح بھی خوب پسند کر رہے ہیں۔