اروشی روٹیلا نے اپنی 29ویں سالگرہ پر 93 لاکھ روپے خرچ کردیے


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی سالگرہ پیرس میں منائی جہاں انہوں نے تقریب پر 93 لاکھ روپے خرچ کردیے . بھارتی میڈیا کے مطابق اروشی روٹیلا نے اپنی 29 ویں سالگرہ 25 فروری کو پیرس میں منائی .


اداکارہ نے سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں . سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی اروشی روٹیلا کی تصاویر کو ان کے مداح بھی خوب پسند کر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں