کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میوزک انڈسٹری کی ورسٹائل گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک شادی نہیں ہوجائے گی تب تک کسی کے ساتھ کچھ شیئر نہیں کروں گی . گلوکارہ نے پاکستان سُپرلیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے منعقدہ گیم شو میں بطور مہمان شرکت کی .
مذکورہ شو میں انہوں نے میزبان کے ڈیٹنگ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں ابھی سنگل ہوں، لیکن ماضی کے تلخ تجربے سے سیکھا ہے کہ سوشل میڈیا پر کوئی چیز شیئر نہیں کی جائے کیونکہ پھر وہ چیز ہماری نہیں رہتی . انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی آرٹسٹ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے کچھ شیئر کرتا ہے تو اس کا الزام بھی پھر آرٹسٹ کو دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے بارے میں پبلک کرتے ہیں .
انہوں نے بتایا کہ وہ ابھی بھی بہت خوش ہیں لیکن جب شادی کا فیصلہ کریں گی تو سیدھا مسجد جائیں گی، نکاح کریں گی اور انگوٹھی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کردیں گی . اس سے قبل سوشل میڈیا پر کچھ بھی شیئر نہیں کریں گی .
انہوں نے دوران شو اپنے نئے گانے ’وشملے‘ کو ایک بار پھر بلوچی ثقافی اور بلوچیوں کے نام کیا اور کہا کہ بلوچی بہت میٹھی زبان ہے، ان کی روایات ، رسم و رواج بہت خوبصورت ہیں یہ گانا انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے . اس گیم شو سے آئمہ بیگ کا ایک کلپ بھی سوشل میڈیا پر خواب وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے انٹرویو کے دوران ساتھی گلوکار کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو‘ کو اپنی آواز میں دوبارہ پیش کرنے کے حوالے سے گفتگو کی .
View this post on Instagram
آئمہ بیگ نے ویڈیو کلپ میں کیفی خلیل کے حوالے سے کہا کہ ’وہ بندہ صرف ٹیلنٹ سے بھرا ہے، انتہائی عاجز اور اچھا انسان ہے‘ .
گلوکارہ نے بتایا کہ کیفی خلیل نے گانا سننے کے بعد انہیں خود فون کیا اور ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے گانے کے بعد لوگ اصل گانے کو مزید جاننے لگے ہیں، پہلے لوگوں نے اتنا نہیں سنا تھا لیکن اب لوگ یوٹیوب پر جاکر میرے ورژن کو بھی سن رہے ہیں‘ .