حکومت نے ہمیں کرش کرنے کی کوشش کی، مجھ پر 74 کیسز بنائے، عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے 24 ارب روپے کے نیب، ایف آئی اے میں کیس تھے جو معاف کرا لیے گئے۔ویڈیو لنک خطاب میں عمران خان نے کہا کہ موڈیز نے بھی پاکستان کی ریٹنگ کو مزید نیچے گرا دیا ہے،

حکومت نے پاکستان کو بند گلی میں پہنچا دیا، ہفتے کو آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا، گزشتہ 10 ماہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، انہوں نے ہمیں کرش کرنے کی کوشش کی، ایسی انتقامی کارروائیاں پہلے کبھی نہیں ہوئیں، تحریک انصاف کے خلاف ہر قسم کے کیسز بنائے گئے۔انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی، شہباز گل پر تشدد کبھی نہیں بھولوں گا، ارشد شریف کی درد ناک کہانی ہے، سینئر صحافی ایاز میر کو ذلیل کرنے کی کوشش کی گئی، گولیاں لگنے کے بعد پہلی دفعہ اسلام آباد گیا، لوگوں کے جنون کو دیکھ کر مزید دہشت گردی کے کیسز بنا دیئے گئے، مجھ پر 74 کیسز ہو چکے ہیں، پاکستان میں آج تک دہشت گردی کے قانون کا اس طرح غلط استعمال نہیں ہوا۔