کراچی (قدرت روزنامہ) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہوا اور ڈالر ایک ہی جھٹکے سے تقریباً 19 روپے تک مہنگا ہوگیا . ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر 4.61 پیسے مہنگا ہوکر 266.11 روپے پر بند ہوا .
آج جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپے 89 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 268 روپے کا ہوگیا . کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا اور ڈالر 18 روپے 89 پیسے مہنگا ہوکر 285 روپے کا ہوگیا .
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/V7Z9UmMJ6o pic.twitter.com/Joq88JGzAM
— SBP (@StateBank_Pak) March 2, 2023
کاروبار کے اختتام تک روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری رہی اور ڈالر مجموعی طور پر 18 روپے 98 پیسے مہنگا ہوکر 285 روپے 9 پیسے پر بند ہوا .