میئر شپ کوئی کیک نہیں جو طشتری میں رکھ کر جماعت اسلامی کو پیش کیا جائے، سعید غنی


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ میئر شپ کوئی کیک نہیں ہے جو طشتری میں رکھ کر جماعت اسلامی کو پیش کیا جائے۔ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری سوچ اپنائے، دھونس دھمکی کا زمانہ گزر چکا ہے۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کا کراچی میں ایم این اے اور نہ ایم پی اےمنتخب ہوا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی صرف آمروں کے زمانے میں میئر شپ پر قابض ہوئی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوبارہ گنتی سے جماعت اسلامی کا گھبرانا ہی سوالات اٹھا رہا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنز سے فوری مطالبہ ہے جعل سازی کو روکیں اور 11 یوسیز پر انتخابات کرائیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یوسی 6 کی دوبارہ گنتی ہوئی، جہاں سے جماعت اسلامی کا امیدوار جیتا تھا، دس بلڈنگ میں 19 پولنگ اسٹیشنز تھے، 350 ووٹ جماعت اسلامی کے مسترد کیے گئے۔