نالائق حکومت روزانہ نیا بوجھ قوم پر ڈال رہی ہے، فواد چوہدری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مہنگائی کے بوجھ سے مڈل کلاس کی کمر ٹوٹ رہی ہے، ظالم اور نالائق حکومت روزانہ نیا بوجھ قوم پر ڈال رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے سے انتہائی مہنگی بجلی کے ہر یونٹ پر مستقل 3 روپے 23 پیسے کا نیا سرچارج ظلم ہے۔
7 2 300x84
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جو لوگ بل دے رہے ہیں وہ چوری کرنے والوں کا بوجھ بھی اٹھاتے ہیں یہ ٹیکس صرف بل دینے کی سزا ہے۔
واضح رہے کہ بجلی کے صارفین سے سالانہ 335 ارب روپے سر چارج لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔اس فیصلے کی ای سی سی نے منظوری دے دی۔اس اضافے کے تحت بجلی کے صارفین سے 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ سر چارج وصول کیا جائے گا۔