سڑک پر سمیں بیچنے والوں سے ہوشیار رہیں ، آپ کے فنگرپرنٹس کا غلط استعمال ہو سکتا ،پنجاب پولیس کی شہریوں کو ہدایت
لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب پولیس نے نے شہریوں کو سڑک پر سمیں بیچنے والوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کردی،آپ کے فنگرپرنٹس کا غلط استعمال ہو سکتا ہے ۔ آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنجاب پولیس نے عوام کے آگاہی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہری سڑکوں پر سمیں بیچنے والوں سے ہوشیار رہیں،سڑک پر سمیں بیچنے والے آپ کے بائیومیٹرک ڈیٹا کا غلط استعمال کرسکتے ہیں، جوآپ کے لئے مشکل کا باعث بن سکتا ہے،سم بیچنے والے عوام کے فنگر پرنٹس سے مجرمانہ کارروائی بھی کرسکتے ہیں۔
پنجاب میں متعدد کاررائیوں میں جعلی انگوٹھوں کے ذریعے درجنوں وارداتیں کرنے والے ملزمان نے انکشاف کیا تھا کہ سم خریدنے والے افراد کی انگوٹھوں کے پرنٹ لینے کے بعد وہ ان کے نام پر سمیں رجسٹرڈ کروا لیتے ہیں، اور ان سموں کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کے علاوہ دیگر وارداتیں کی جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ ایف کی بہت سے کار روائیوں میں سینکڑوں جعلی فنگرپرنٹس برآمد ہوئے ہیں جس سے ہزاروں افراد کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان پہنچایا جاچکا ہے ۔