اٹلی اور لیبیا،کشتی حادثوں میں9 پاکستانی جاں بحق ہوئے،2 لاپتہ ہیں ،17 کو بچالیا گیا، ترجمان دفترخارجہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اٹلی اور لیبیا کے ساحلوں پر 2 حادثات ہوئے، ان واقعات میں 9 پاکستانی جاں بحق ہوگئے 2 تاحال لاپتہ ہیں17 پاکستانیوں کو بچا لیا گیا۔
آج ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اٹلی کشتی حادثے میں دو پاکستانی جاں بحق اور دو تاحال لاپتہ ہیں، اس واقعے میں 17 پاکستانیوں کو بچایا گیا۔ جب کہ لیبیا کشتی حادثے میں7 پاکستان جاں بحق ہوئے، لاشوں کی شناخت اور واپسی کیلئے دونوں حکومتوں سے رابطے میں ہیں۔