امریکا کا خیبرپختونخوا میں معاشی بحالی و ترقی کے منصوبے کا آغاز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی حکومت نے ضم اضلاع سمیت خیبرپختونخوا میں معاشی بحالی و ترقی کے منصوبے کا آغاز کر دیا۔پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ سے زرعی شعبے میں جدیدیت اور بہتری لائی جائےگی۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہاکہ پروجیکٹ سے چھوٹےاوردرمیانے درجے کے کاروبار کو بھی فروغ حاصل ہوگا،2 ہزار سےزیادہ کاروباری اداروں اور 56ہزارکسان خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستانی حکومت کےساتھ مل کر کےپی کےعوام کی بہتری کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھےگا۔
ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہےکہ گزشہ سال سیلاب متاثرین کو20 کروڑ ڈالرز کی امداد دی تھی، صوبے میں 25 لاکھ سیلاب متاثرین کو امداد دی گئی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ یوایس ایڈ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے روزگارکے مواقع فراہم کریں گے۔