عوام سابق آرمی چیف کی جانب سے مجرموں کو مسلط کرنے کی بھاری قیمت چکا رہے ہیں،عمران خان
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے روپے کی تاریخی گراوٹ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام سابق آرمی چیف کی جانب سے مجرموں کو ملک پر مسلط کرنے کی بھاری قیمت چکا رہے ہیں۔
Rupee slaughtered – lost over 62% or 110/$ in 11 months of PDM. This has increased public debt alone Rs 14.3 trn & historic 75 yr high inflation 31.5%. Pakistanis paying heavy price of regime change conspiracy where a bunch of criminals have been foisted upon nation by ex COAS. pic.twitter.com/xVkqxg6IN6
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 2, 2023
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کے 11 ماہ میں روپے کی قدر 65 فیصد گرچکی ہے، روپے کی بے قدری سے ملک پر قرضوں میں 14 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا اور مہنگائی 75 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔