بابراعظم کی کپتانی پر تنقید کرنا ”گناہ“ کے مترادف ہے،افتخار احمد


لاہور (قدرت روزنامہ)افتخار احمد نے بابراعظم کی کپتانی پر تنقید کرنے کو گناہ کے مترادف قراردے دیا۔جارحانہ کرکٹ کھیلنے والے افتخار احمد ایک انٹرویو میں بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر کھل کر بول پڑے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے والے افتخار احمدنے بابراعظم کی کپتانی پر تنقید کرنے کو گناہ کے مترادف قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بابراعظم جیساکھلاڑی کوئی نہیں ہے، بابراعظم پر تنقید کرنے سے پہلے ان جیسا کرکٹر بنیں اور پھر بات کریں۔