عمران کی طرح مجھے انصاف ملتا تو ملک آج ہوا میں اڑ رہا ہوتا، نواز شریف


لندن (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طرح اگر انہیں انصاف ملا ہوتا تو ملک آج ترقی کی منزلیں طے کررہا ہوتا۔لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا کہ مجھے انصاف ملتا تو ملک بہت خوشحال ہوتا، آج ہوا میں اڑ رہا ہوتا۔
دوسری جانب (ن) لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی، غلط ترجیحات، آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ معاہدے اور اس کی خلاف ورزی نے ملک کو معاشی بدحالی میں گرایا۔انہوں نے کہا کہ ڈھٹائی دیکھو وہ لوگ جو تمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند ان کے سر ڈال رہے ہو، چپ کرکے بیٹھ جاؤ۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اس تباہی کے لیے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولنا جنہوں نے تمہیں چنا اور چار سال تک پالتے رہے۔(ن) لیگ کی سینئر نائب صدر نے مزید کہا کہ عدلیہ میں اثر و رسوخ والی وہ باقیات بھی موجود ہیں جن پر تم تکیہ کیے بیٹھے ہو۔