دیپیکا پڈوکون آسکر ایوارڈ دیں گی
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اس مرتبہ آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کر کے ایوارڈ دیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 95 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب 12 مارچ کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوگی۔رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون بھی اس تقریب میں شرکت کریں گی۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آسکر ایوارڈز میں ایوارڈ دینے والی شخصیات کی فہرست شیئر کی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 95 ویں آسکرایوارڈ کی تقریب میں کئی ہالی ووڈ اداکار بھی ایوارڈز دیں گے۔