دیپیکا پڈوکون آسکر ایوارڈ دیں گی


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اس مرتبہ آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کر کے ایوارڈ دیں گی . بھارتی میڈیا کے مطابق 95 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب 12 مارچ کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوگی .

رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون بھی اس تقریب میں شرکت کریں گی .
اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آسکر ایوارڈز میں ایوارڈ دینے والی شخصیات کی فہرست شیئر کی ہے . غیرملکی میڈیا کے مطابق 95 ویں آسکرایوارڈ کی تقریب میں کئی ہالی ووڈ اداکار بھی ایوارڈز دیں گے .

. .

متعلقہ خبریں