اہلیہ نے اسد عمر کی رہائی کی درخواست واپس لے لی


لاہور (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی اہلیہ نے ا ن کی رہائی سے متعلق درخواست واپس لے لی . لاہور ہائی کورٹ نے رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کی رہائی کے لیے درخواست پر سماعت کے دوران درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی .


درخواست میں ڈپٹی کمشنر، سی سی پی او، آئی جی اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنایا گیا تھا . اسد عمر کی اہلیہ نے درخواست میں شوہر کوغیر قانونی حراست میں رکھنے کا الزام لگایا تھا .
واضح رہے کہ اسد عمر نے پاکستان تحریکِ انصاف کی جیل بھرو تحریک کے تحت لاہور میں گرفتاری دی تھی .

. .

متعلقہ خبریں