ایک اور جعلی آڈیو میرے نام سے مارکیٹ میں پھینک دی گئی ہے، فواد چوہدری


لاہور (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک اور جعلی آڈیو میرے نام سے مارکیٹ میں پھینک دی گئی ہے۔فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے اپنے متعلق آڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ اس آڈیو کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔


انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو جسٹس مظاہر کی مدد کا بھی کبھی نہیں کہا۔