سونیا حسین کو شادی کیلئے کیسے لڑکے کی تلاش ہے؟ اداکارہ نے بتادیا


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے بتادیا ہے کہ انکو شادی کیلئے کیسے لڑکے کی تلاش ہے۔حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ سونیا حسین کو شادی کے لیے کیسے لڑکے کی تلاش ہے؟
سوال کے جواب میں اداکارہ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ’لڑکے میں خود اعتمادی ہونی چاہیے وہ کسی سے بات کرتے ہوئے جھجھک محسوس نہ کرے ‘۔شو کے دوران میزبان کی جانب سے ایک اور سوال کیا گیا کہ کونسی اداکارہ کو میڈیا انڈسٹری چھوڑ دینی چاہیے؟ انہیں تین آپشنز دیے گئے جن میں متھیرا، فریال محمود اور میرا شامل تھیں۔
سوال کے جواب میں اداکارہ سونیا حسین نے ’میرا‘ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ’ میرا تو ویسی بھی انڈسٹری میں نہیں ہیں وہ اب اتنا بڑا نام ہیں کہ کوئی کاروبار بھی شروع کرسکتی ہیں جو سیلون بھی ہوسکتا ہے ‘۔