اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں الیکشن کے لیے تاریخیں تجویز کردیں جب کہ خیبرپختونخوا میں الیکشن کے لیے گورنر کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے . چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس کےبعد الیکشن کمیشن نے صدر مملکت اور گورنر خیبرپختونخوا کو مراسلے تحریر کیے ہیں .
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کے لیے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کی ہیں . الیکشن کمیشن نے گورنر خیبرپختونخوا کو بھی مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ صوبے میں الیکشن کے حوالے سے آپ کے جواب کے منتظر ہیں .
الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو خط ارسال کیا گیا ہے . سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل صدر مملکت نے دونوں اسمبلیوں میں الیکشن کے لیے 9 اپریل کی تاریخ دی تھی . بعد ازاں سپریم کورٹ نے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے اپنے فیصلے میں 90 دنوں میں دونوں صوبوں میں انتخابات کا حکم دیا ہے .