اس ضمن میں ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ 72 گھنٹے پرانی منفی کورونا رپورٹ والوں کے لیے عائد قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی ہے . ہم نیوز کے مطابق پاکستان سے جانے والے ان مسافروں کو بھی قرنطینہ نہیں کرنا ہو گا جنہوں نے 14 روز قبل کورونا ویکسینیشن کرائی ہو گی . واضح رہے کہ مشرقی وسطی کی اہم ریاست بحرین نے بھی پاکستان سمیت تین ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے . عرب میڈیا کی رپورٹ کے تحت بحرین کی وزارت داخلہ نے پاکستان، بھارت، پانامہ اور ڈومینیکن ری پبلک کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کردی ہے . سفری پابندیوں میں نرمی کا اطلاق 3 ستمبر سے ہو گا . بحرین نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے 24 مئی کو پاکستان،بھارت ، سری لنکا، ڈومینیکن ریپبلک، بنگلہ دیش اور نیپال کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا . اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ مسافروں کو بحرین آمد پر اور ملک میں داخل ہونے کے بعد پانچویں اور دسویں روز پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہو گا . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ ترکی جانے کے خواہش مند افراد کو وہاں پہنچ کر قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا .
ہم نیوز کے مطابق ترکی نے پاکستان سے جانے والے مسافروں پر قرنطینہ کی عائد پابندی ختم کردی ہے .
متعلقہ خبریں