ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی سِلور اسکرین پر ایک ساتھ واپسی
کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز کی مشہور جوڑی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید جلد بڑی اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔بن روئے ڈرامے اور فلم سے مشہور ہونے والی اسٹار جوڑی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید جلد اپنی نئی فلم ’لو گرو‘ میں ایک ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
گزشتہ سال ہمایوں سعید ’لندن نہیں جاؤں گا ‘جبکہ ماہرہ دو فلموں ’قائد اعظم زندہ باد‘ اور ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں نظر آئی تھیں۔
View this post on Instagram
ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’لو گرو‘ میں مداح بن روئے کے بعد ماہرہ اور ہمایوں کو سینما گھروں میں ایک ساتھ دیکھیں گے۔
یہ فلم واسے چودھری نے لکھی ہے جس کی کہانی تو تاحال سامنے نہیں آئی تاہم اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ایک رومانوی فلم ہوگی۔
فلم کے اعلان کے بعد مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے تاہم کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اب وہ ہمایوں اور ماہرہ کو ہیرو اور ہیروئن کا کردار کرتے نہیں دیکھنا چاہتے بلکہ نئے نوجوان اداکاروں کو فلموں میں دیکھنا چاہیں گے۔