شاہ محمود، اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات معطل
لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات معطل کر دیے۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے تمام رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے پنجاب حکومت سمیت فریقین سے 6مارچ کو جواب طلب کرلیا۔