مہنگائی کا طوفان ، یوٹیلیٹی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم حکومت نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا . ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ہورشربااضافہ .

رمضان پیکیج دینے کا دعویٰ جھوٹا نکلا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر قمیتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے . نوٹیفیکیشن کے مطابق ایک لیٹر دودھ کا پیکٹ یکمشت 30 روپے تک مہنگا کر دیا گیا
جس کی قیمت 217 روپے سے بڑھ کر 247 روپے تک ہوگئی . چائے کا 900 گرام پیکٹ 250 روپے اضافے کے بعد ایک 1490 روپے سے بڑھ کر 1740 روپے تک ہوگیا . نوٹیفکیشن کے مطابق 900 گرام کریم کی قیمت میں 20 روپے اضافے ہوگیا . ایک ہزار ایم ایل جوس کی قیمت 10 روپے بڑھ گئی .

. .

متعلقہ خبریں