شاہدہ رضااپنے مفلوج بچے کے علاج کی خاطر بیرون ملک جانا چاہتی تھیں، بہن سعدیہ رضا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی کھلاڑی شاہدہ رضا کی بہن کا کہنا ہے کہ شاہدہ اپنے مفلوج بچے کے علاج کی خاطر بیرون ملک جانا چاہتی تھی۔
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ہاکی اور فٹبال پلیئر شاہدہ رضا کی بہن سعدیہ رضا نجی ٹی وی کو اپنی بہن کے بارے میں بتاتے ہوئے زاروقطار رو پڑیں۔
انہوں نے بتایا کہ شاہدہ رضا گھر سے تنہا نکلی تھیں، وہ اپنے مفلوج بچے کے علاج کی خاطر بیرون ملک جانا چاہتی تھیں۔دوسری جانب شاہدہ کے گھروالوں نے ان کی میت پاکستان منتقل کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔